بھارت میں ہِیٹ ویو  نے  مزید  33 انسانوں کی جان لے لی

2 Jun, 2024 | 12:51 AM

سٹی42: بھارت میں ہِیٹ ویو  نے  مزید  33 انسانوں کی جان لے لی. پاکستان کی طرح ہمسایہ ملک بھارت بھی ان دنوں شدید نوعیت کی ہِیٹ ویو کا نشانہ بنا ہوا ہے۔ 

بھارت میں شدید گرمی کی لہر  کئی ہفتوں سے موجود ہے۔ بھارتی میڈیا کی اطلاعات کے مطابق  جمعہ کے روز ملک بھر میں کم سے کم 33 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گرمی کی شدید لہر سے زیادہ اموات بہار، اتر پردیش اور اڑیسہ کی ریاستوں میں ہوئیں۔دارالحکومت دہلی میں رواں ہفتے ملک کا اب تک کا سب سے زیادہ درجہ حرارت 52.9 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں مزید 2 روز تک ہیٹ ویو جاری رہنے کا امکان ہے جس دوران درجہ حرارت معمول سے 5 سے 6 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

مزیدخبریں