ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چوبرجی میں اورنج لائن ٹرین سٹاپ اور مین بازار پر ریڑھی مافیا  قابض

Choburji Main Bazar encroachments, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاطمہ عارف:  چوبرجی مین روڈ پر  تجاوزات کی بھرمار  نے کمیوٹرز اور علاقہ کے مکینوں کا چلنا پھرنا دوبھر کر دیا۔

چوبرجی میں اورنج لائن ٹرین سٹاپ پر ریڑھی مافیا  قابض ہو  گیا ہے جس کے سبب یہاں ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ متعلقہ انتظامیہ کو صورتحال سے آگاہ کرنے کے باوجود شنوائی نہیں ہوئی۔
چوبرجی مین روڈ پر سفر کریں تو واضح دکھائی دیتا ہے کہ یہاں انتظامیہ خواب غفلت میں محو ہے  اور انتظامیہ کی عدم توجہ کے باعث پہلے ہی تنگ پڑ چکی سڑک پر تجاوزات کی بھرمار ہے۔

تجاوزات کے باعث یہاں ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا۔  راہگیروں کا گزرنا بھی محال ہوگیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی کی صورت میں یہاں ایمبولینسیں پھنس جاتی ہیں اور مریضوں کو اضافی اذیت سہنا پڑتی ہے۔ 

 ٹریفک جام کے باعث چند منٹ کا سفر گھنٹوں میں طے کرنا پڑتا ہے۔ مین بازار میں تجاوزات کی بھرمار نے شہریوں کی مشکلات میں بھی اضافہ کردیا ہے۔

 شہریوں کے مطابق سڑک سے گزرنے میں کافی دشواری پیش آتی ہے،تجاوزات سڑک کے درمیان تک آ گئی ہیں جو کئی بار حادثات کی وجہ بھی بنی ہیں۔ شہریوں نے انتظامیہ سے قبضہ مافیا کیخلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔