ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  داروغہ والا کی گلیوں پر سیوریج کے پانی کا قبضہ، مکین تعفن سے بیزار

Daroghawala streets, City42, Civic problems, Poor sanitation conditions, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رومیل الیاس: داروغہ والا کاکچا پکا روڈ بدترین سیوریج مسائل کا شکار ہوگیا۔ سیوریج کے پانی سے مکینوں کا نظام زندگی مفلوج  ہو گیا۔  شہریوں نے اعلیٰ حکام سے سیوریج کے مسائل فوراً  حل کروانے کا مطالبہ کردیا۔

کچا پکا روڈ دروغہ والا کے مکینوں کو منتخب سیاسی نمائندوں کی عدم توجہ اور انتظامی اداروں کی غفلت کے باعث بدترین سیوریج مسائل کا سامنا ہے۔ شام ہوتے ہی علاقہ کی سیوریج لائن اوور فلو ہو جاتی ہیں اور مخصوص گلیوں میں گندا پانی بھر جاتا ہے جس کے تعفن سے مکینوں کا جینا دوبھر ہو چکا ہے۔ 

گلیوں میں جمع سیوریج کے پانی نے علاقہ مکینوں کی آمد و رفت متاثر، تاجروں کی کاروباری سرگرمیاں معطل کر رکھی ہیں۔ تباہ حال سڑک پر جمع سیوریج پانی کی وجہ سے لوگوں کا گھروں سے نکلنا محال ہے۔

 کئی ماہ سے جمع سیوریج کا پانی گندگی میں تبدیل ہو چکا ۔ شہریوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔  شہریوں نے شکوہ کیا کہ ہر دور حکومت میں ان کے علاقے کو نظر انداز کیا گیا۔ مکینوں اور تاجروں نے اعلیٰ حکام سے جلد از جلد بنیادی سہولیات فراہم کر نے کا مطالبہ کردیا۔