(ویب ڈیسک)بھارتی ریاست اوڈیسہ میں مسافر اور مال بردار ٹرینوں کے تصادم میں 50 افراد لقمہ اجل بن گئے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اوڈیسہ کے بالاسور ضلع میں مسافر ٹرین کے پٹڑی سے اترنے اور مال ٹرین سے ٹکرا جانے سے 50 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 350 ہسپتال میں داخل ہوئے۔
وزیر اعظم نریندرا مودی نے ٹویٹ میں کہا کہ جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور متاثرہ افراد کو ہر ممکن مدد دی جا رہی ہے۔
مغربی بنگال کے چیف سیکرٹری ایچ کے دویدی نے بتایا کہ یہ تصادم ایک سنگین حادثہ ہے۔ساؤتھ ایسٹرن ریلوے کے عہدیداروں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ حادثے میں بھاری جانی نقصان کا خدشہ ہے۔
Distressed by the train accident in Odisha. In this hour of grief, my thoughts are with the bereaved families. May the injured recover soon. Spoke to Railway Minister @AshwiniVaishnaw and took stock of the situation. Rescue ops are underway at the site of the mishap and all…
— Narendra Modi (@narendramodi) June 2, 2023
کولکتہ سے چنئی جانے والی کورومنڈیل ایکسپریس پٹری سے اتری اور مخالف ٹریک پر گر گئی، بہت سے لوگ اب بھی پھنسے ہوئے ہیں۔