ویب ڈیسک: سابق صوبائی وزیر پیر غلام محی الدین چشتی نے تحریک انصاف کو خیر باد کہہ دیا۔
تفصیلات کے مطابق غلام محی الدین چشتی نے کہا کہ کچھ دوستوں کی وجہ سے پی ٹی آئی سے تعلق تھا اب نہیں رہا، میرا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں، ایسی سیاست پہ لعنت بھیجتا ہوں۔ہمارا خاندان ہمیشہ سے مسلم لیگ(ن) کے ساتھ رہا ہے، میرے بڑے بھائی پیر ذوالفقار چشتی مسلم لیگ کے سینٹر رہے۔
پیر غلام محی الدین چشتی نے کہاکہ میں 2002 میں ایم پی اے منتخب ہوا اور صوبائی وزیر رہا، بلدیاتی الیکشن 2017 میں آزاد چیئرمین ضلع کونسل منتخب ہوا۔ پاک فوج کی تنصیبات پر حملے شرمناک ہیں ،پاک فوج کے خلاف ہم کچھ سوچ بھی نہیں سکتے۔