آصف علی زرداری کی چودھری شجاعت حسین سے اہم ملاقات

2 Jun, 2023 | 09:48 PM

Bilal Arshad

ویب ڈیسک: سابق صدر آصف علی زرداری نے چودھری شجاعت حسین سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

ملاقات میں چودھری شجاعت حسین اور چیف آرگنائزر چودھری سرور نے حکومت کو بجٹ میں عوام کو ریلیف کا مشورہ دیا، اس حوالے سے چودھری شجاعت حسین نے کہاکہ مہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی ہے ، مہنگائی کم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہئے، سیاسی رنجش کو ذاتی رنجش نہ بنائیں ، ملک کا سوچیں، پاکستان ہے تو سب ہیں،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں بھی اضافہ کیا جائے۔

سربراہ پاکستان مسلم لیگ نے کہاکہ تمام سیاسی پارٹیاں ملکی معیشت کو بہتر بنانے کیلئے کردار ادا کریں ،سیاست بعد میں بھی ہوتی رہے گی، پہلے عوام کی بہبود کا سوچنا ہوگا۔

چودھری سرور نے کہاکہ بجٹ میں مزدور کی تنخواہ کم از کم اتنی ہونی چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو تعلیم دلوا سکے،بجٹ غریب کیلئے ٹیکس فری ہونا چاہئے،بظاہر ہر بجٹ میں یہ کہا جاتا ہے کہ غریب کو ریلیف ملے گا گا لیکن مستفید اشرافیہ ہوجاتی ہے۔

واضح رہے کہ ملاقات میں چیف آرگنائزر پاکستان مسلم لیگ چودھری سرور، وفاقی وزیر چودھری سالک اور جنرل سیکرٹری پنجاب چودھری شافع بھی شریک ہوئے۔

مزیدخبریں