(ویب ڈیسک)متحدہ عرب امارات میں عید الاضحیٰ کے موقع پر پانچ سے چھ چھٹیاں ہونے کا امکان ہے، اس کا انحصار چاند کے نظر آنے پر ہوگا۔
خلیج ٹائمز کے مطابق عیدالاضحیٰ کے موقع پر سرکاری تعطیل اسلامی کیلنڈر کے مطابق 9 ذی الحجہ سے 12 تک ہوگی۔ اگرچہ گریگورین کیلنڈر میں متعلقہ تاریخوں کا تعین صرف اس بنیاد پر کیا جا سکتا ہے کہ چاند کب نظر آئے، فلکیاتی حسابات بتاتے ہیں کہ چھٹیاں منگل 27 جون سے جمعہ 30 جون تک ہونے کا امکان ہے۔ آگے ویک اینڈ آرہا ہے جس سے دو مزید چھٹیاں اس وقفے میں شامل ہوجائیں گی، اس بات کا امکان ہے کہ 9 ذوالحجہ 28 جون بروز بدھ کو ہوگا، اگر ایسا ہوتا ہے تو ویک اینڈ سمیت پانچ چھٹیاں ہوں گی۔