ویب ڈیسک: انڈس کمپنی نے 3 سے 8 جون تک پلانٹ مکمل بند کرنے کا اعلان کردیا،کمپنی نے سٹاک ایکسچینج کو خط لکھ کر آگاہ کر دیا۔
انڈس موٹرز کے مطابق کمپنی کو خام مال کی سپلائی میں شدید پریشانی کا سامناہے، ایل سیز کھولنے میں مشکلات کی وجہ سے سپلائی چین شدید متاثر ہوئی، انڈس موٹرز کاکہناہے کہ کمپنی کو خام مال کی سپلائی میں شدید پریشانی کا سامنا ہے،کمپنی کے پاس پروڈکشن کیلئے مناسب انوینٹری موجود نہیں ہے ،جس کے باعث 3 سے 8 جون تک پلانٹ مکمل بند رہے گا۔