پنجاب کابینہ نے عوام کو ریلیف دینے کیلئے متعدد اقدامات کی منظوری دیدی

2 Jun, 2023 | 06:48 PM

سٹی 42 : پنجاب کابینہ نے عوام اورسرکاری ملازمین کو ریلیف دینے کیلئے متعدد اقدامات اٹھانے کی منظوری دیدی-نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب سول سروس پنشن رولز میں ترمیم کی بھی منظوری مل گئی  ملازمین کو ریٹائرمنٹ کے بعد 65 فیصد پنشن کی فوری ادائیگی ہو سکے گی۔ پنشن کے مکمل کاغذات تیار نہ ہونےتک 65 فیصد پنشن ملتی رہے گے ۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں عوامی منصوبوں اورملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کی منظوری دی گئی ،پنجاب کے 5شہروں میں پیراپلیجک ری ہیبلی ٹیشن سینٹرز قائم کئے جائیں گے۔ وزیر اعلی پنجاب نے اسموگ کے تدارک کیلئے پلان تیار کرنے کی ہدایت کر دی۔ اجلاس میں سڑکوں کوٹوٹ پھوٹ سے بچانے کے لئے ایکسل لوڈ مینجمنٹ رجیم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا -فیکٹریوں سے نکلنے والے بڑے ٹرالر کے وزن کو باقاعدہ چیک کیا جائے گا۔زیادہ وزن والے ٹرالرکو سڑک پر نہیں آنے دیا جائے گا-کابینہ نے ایکسل لوڈ مینجمنٹ پر موثر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے موٹر وہیکل رولز1969 میں ترمیم کی منظوری بھی دے دی  ، اجلاس میں دیگر اقدامات اٹھانے اور مختلف منصوبوں کی منظوری بھی دی گئی۔
وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سیکرٹری صحت کوہیلتھ کیئرسروسز کی فراہمی کیلئے 7روز میں پلان پیش کرنے کی ہدایت کی اور کہا اسپتالوں میں مریضوں ضروری ہیلتھ کیئر سروسز کی فراہمی اور تعمیر ومرمت کا جامع پلان تیار کیا جائے ۔ طبی آلات اور بائیو میڈیکل مشینیں درست حالت میں لائی جائیں، اجلاس میں بڑے اسپتالوں کے لئے ہیلتھ کونسلز قائم کرنے پر اتفاق ہوا، بریفنگ میں بتایا گیا کہ صوبے کے 7بڑے ٹیچنگ اسپتالو ں میں اسٹینڈرڈ جبکہ کارڈیالوجی اسپتالوں میں 25ضروری ادویات فراہم کی جائیں گی۔ 

مزیدخبریں