ویب ڈیسک: وزیر اطلاعات عامر میر کا کہنا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی کا فیصلہ عدلیہ کے معیار پر سوالیہ نشان ہے۔
پرویز الہٰی کو کرپشن کیس میں ڈسچارج کرنے کے عدالتی فیصلہ پرعامر میر نے ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ پرویز الہی کو فوری ریلیف دینے والے جوڈیشل مجسٹریٹ کی سیاسی وابستگی واضح ہے۔ میگا کرپشن کیس میں پرویز الہی کو ڈسچارج کرتے ہوئے جج نے حقائق سے صرفِ نظر کیا۔ سیاسی وابستگی والا جج ایف آئی اے اور اینٹی کرپشن کے کیسز کے فیصلے دے رہا ہے۔ یہی جج اس سے پہلے بھی 5 مقدمات میں پرویز الہی اور محمد خان بھٹی کو ریلیف دے چکے ہیں۔
عامر میر نے کہا کہ چوہدری پرویز الٰہی کا فیصلہ عدلیہ کے معیار پر سوالیہ نشان ہے۔جج صاحب کا سوشل میڈیا پیج انکی سیاسی وابستگی کا اہم ترین ثبوت ہے۔ حکومت اس معاملے کا سنجیدگی سے جائزہ لے رہی ہے۔ انصاف کی کرسی پر بیٹھنے والوں کو سیاسی وابستگی کی بنیاد پر فیصلے نہیں کرنے چاہئیں۔ کرپٹ عناصر کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔