حسن علی : سابق صدر آصف علی زرداری سے سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن خانیوال رانا عبدالرحمٰن کی ملاقات کی ۔ رانا عبدالرحمٰن نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
بلاول ہاؤس میں سابق صدر آصف علی زرداری سے رانا عبدالرحمن کی ملاقات میں سابق گورنر پنجاب و صدر پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب مخدوم سید احمد محمود، جنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی نیر حسین بخاری، چیف کوآرڈینیٹر پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب عبدالقادر شاہین بھی موجود تھے۔ اس موقع پر آصف علی زرداری نے رانا عبدالرحمٰن کو پارٹی میں خوش آمدید کہا اور مل کر چلنے پر اتفاق کیا۔
ن لیگ کے اہم رہنما کا پی پی پی میں شمولیت کا اعلان
2 Jun, 2023 | 04:55 PM