سپریم کورٹ میں پانامہ پیپرز سے متعلق درخواست سماعت کیلئے مقرر

2 Jun, 2023 | 04:01 PM

ویب ڈیسک : سپریم کورٹ میں پانامہ پیپرز درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔ سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سمیت فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے۔

 جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں دو رکنی بنچ 9 جون کو کیس کی سماعت کرے گا، جسٹس امین الدین خان بھی بینچ کا حصہ ہوں گے۔ امیر جماعت سراج الحق نے 436 پاکستانیوں کیخلاف تحقیقات کیلئے درخوست دائر کی تھی۔

 خیال رہے کہ سنہ 2016ء میں بڑے پیمانے پر خفیہ دستاویزات افشاء ہونے سے پتہ چلا ہے کہ دنیا بھر کے چوٹی کے امیر اور طاقتور افراد اپنی دولت کیسے چھپاتے ہیں۔ یہ دستاویزات پاناما کی ایک لاء فرم موساک فونسیکا سے افشاء ہوئیں اور ان کی تعداد ایک کروڑ 10 لاکھ ہے۔ پاناما لیکس میں وزیراعظم نواز شریف کے بچوں کے نام سامنے آئے اور اس وقت سے یہ معاملہ ملک کے سیاسی منظر نامے میں چھایا رہا۔

مزیدخبریں