جناح ہاؤس پر حملہ، عدالت نے شناخت پریڈ کی رپورٹ طلب کر لی

2 Jun, 2023 | 03:44 PM

جمال الدین : جناح ہاؤس پر حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کا کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت نے 126 شر پسند ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں کل تک توسیع کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں ملوث 126 ملزمان کو عدالت پیش کیا گیا ۔انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے سماعت کی ۔عدالت نے 126 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 3 جون تک توسیع کر دی اور ملزمان کو واپس جیل منتقل کرنے کا حکم دیا ۔عدالت نے تفتیشی افسر سے کل شناخت پریڈ کی رپورٹ طلب کر لی۔ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ درج ہے ۔

مزیدخبریں