ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چوہدری پرویز الٰہی نے خود کو بے گناہ قرار دے دیا

 چوہدری پرویز الٰہی نے خود کو بے گناہ قرار دے دیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: لاہور میں تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الٰہی نے خود کو بے گناہ قرار دے دیا۔

لاہور میں عدالت میں پیشی کے موقع پر سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کی۔ چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ میں بے گناہ ہوں اور پاک فوج کا حامی ہوں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکنان کے لیے پیغام ہے وہ تگڑے رہیں، گھبرانا نہیں ہے۔واضح رہے کہ پرویز الٰہی کو کل اینٹی کرپشن نے لاہور سے گرفتار کیا تھا۔

پرویزالٰہی کےخلاف اینٹی کرپشن میں سرکاری ٹھیکوں میں کمیشن لینے کے الزام پر مقدمہ درج ہے، ان کیخلاف لاہور کے تھانے میں کار سرکار میں مداخلت اور پولیس پر تشدد کا مقدمہ بھی درج ہے۔

Ansa Awais

Content Writer