(ویب ڈیسک) مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کا چینی بینکوں سے 2 اعشاریہ 3 ارب ڈالرز کی ری فنانسنگ کے لیے شرائط و ضوابط پر اتفاق ہوگیا ہے۔
چینی بینکوں سے اربوں ڈالرز کی ری فنانسنگ سے متعلق شرائط پر اتفاق ہونے کی تصدیق مفتاح اسماعیل نے اپنے ٹوئٹ کے ذریعے سنائی۔
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنے ٹوئٹ میں اچھی خبر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ چینی بینکوں کے ساتھ 2.3 ارب ڈالرکی ری فنانسنگ کے لیے شرائط و ضوابط پر اتفاق ہو گیا۔
وفاقی وزیر خزانہ نے یہ بھی کہا ہے کہ ری فنانسنگ سے ہمارے زرمبادلہ کے ذخائر کو بڑھانے میں مدد ملے گی، دونوں اطراف سے کچھ معمول کی منظوریوں کے بعد جلد ہی آمد متوقع ہے۔