رانا ثنا اللہ پر مقدمہ کے لئے پنجاب بار کونسل کا 24 گھنٹے کا الٹی میٹم

2 Jun, 2022 | 06:27 PM

Imran Fayyaz

و یب  ڈ یسک :   پنجاب بار کونسل نے آزادی مارچ میں وکلا کو تشدد کا نشانہ بنانے پر وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ سمیت دیگر کےخلاف مقدمہ درج کرنے کیلیے 24 گھنٹے کا الٹی میٹم دے دیا۔

تٖٖفصیلات کے مطابق پنجاب  بار کونسل نے پاکستان تحریک انصاف کے آزادی مارچ میں وکلا کو تشدد کا نشانہ بنانے پر وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ سمیت دیگر کےخلاف مقدمہ درج کرنے کیلیے 24 گھنٹے کا الٹی میٹم دے دیا ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پنجاب بار کونسل کے وائس چیئرمین جعفر طیار نے کہا کہ سیشن عدالت کے فیصلے پرعمل کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ، آئی جی پنجاب اور دیگر فریقین کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے، آزادی مارچ میں وکلا پر تشدد کے ذمے داروں کے خلاف مقدمہ درج نہ ہوا تو توہین عدالت کی درخواست دائر کی جائے گی۔

جعفر طیار نے مزید کہا کہ آزادی مارچ میں وکلا کو ٹارگٹ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیا وکلا پر تشدد شرمناک اقدام ہے۔

اس موقع پر پنجاب بار کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین عرفان سعید نے کہا کہ وکلاء کے خلاف درج مقدمات فوری ختم کئے جائیں، قانون کے رکھوالوں کو اس طرح تشدد کا نشانہ بنانا جاری رکھا گیا تو معاشرہ قائم نہیں رہ سکتا، بار عہدیداروں نے وکلا کی ٹارگٹ کلنگ کی بھی مذمت کی۔


 

مزیدخبریں