(علی ساہی)پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس میں بڑے پیمانے پر ترقیاں،پی ایچ پی میں سب انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی کا عمل مکمل کیا گیا۔
ڈی آئی جی پی ایچ پی ریاض نذیر گاڑا کی زیرصدارت اجلاس ہوا،اجلاس میں ایس ایس پی لاہور ریجن حماد رضا قریشی،ایس پی ہیڈ کوارٹرز سید عمران کرامت بخاری اور اے ڈی ایڈمن غلام محی الدین نے شرکت کی۔
اجلاس میں محکمانہ پروموشن کے لئے کل 201 کیسز کو زیر غور لایا گیا۔176اے ایس آئیزکوسب انسپکٹر کےعہدہ پرترقی دینے کی منظوری دی گئی،پروموشن کمیٹی نے25 اے ایس آئزکومختلف وجوہات کی بنیادپرڈیفر کردیا۔
ترقی پانے والوں میں محمد رضوان، محمد عاشق صادق، محمد عبداللہ، مبارک علی قمر اور محمد سلیم سمیت 176دیگر اے ایس آئیز شامل ہیں۔