صوبہ پنجاب میں آبپاشی کیلئے پانی میں مجموعی طور پر49 فیصد کمی

2 Jun, 2022 | 04:42 PM

سٹی 42:تونسہ بیراج پر پانی کی ضرورت25ہزارکیوسک ہے جبکہ دستیاب پانی 7000کیوسک ہے،72فیصد کمی کیساتھ اور پنجند بیراج پر پانی کی ضرورت 12ہزار700کیوسک ہے جبکہ 65 فیصد کمی کیساتھ نہروں کیلئے محض 45سوکیوسک دستیاب ہے.

پنجاب میں آبپاشی نظام بُری طرح متاثرہورہا ہے، محکمہ آبپاشی کی جانب سے جاری اعدادوشمار کی مطابق تریموں بیراج پرپانی کی ضرورت 18ہزار 600 کیوسک ہے جبکہ 20فیصد کمی کیساتھ محض 15ہزارکیوسک دستیاب ہے۔

بہاولپورکیلئے لوئربہاول کینال کو5ہزار کیوسک پانی کی ضرورت ہے جبکہ 36فیصد کمی کیساتھ محض 32سو کیوسک دستیاب ہے۔ سلیمانکی بیراج پر 13 ہزار 200کیوسک پانی کی ضرورت ہے۔ جبکہ 32فیصد کمی کیساتھ محض 9 ہزار کیوسک دستیاب ہے۔

لودھراں کیلئے میلسی کینال کو46سو کیوسک پانی کی ضرورت ہے جبکہ 46فیصدکمی کیساتھ محض 25سوکیوسک دستیاب ہے۔ اسلام بیراج پرپانی کی ضرورت 1ہزارکیوسک ہے جبکہ 60 فیصد کمی کا سامنا ہے اورمحض400کیوسک دستیاب ہے

مزیدخبریں