ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کے علاقہ چوہنگ میں فا ئرنگ

لاہور کے علاقہ چوہنگ میں فا ئرنگ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری : چوہنگ میں دیرینہ دشمنی پر بس سٹاپ میں کھڑے شخص کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔

چوہنگ میں دیرینہ دشمنی پر 37 سالہ شخص کو قتل کر دیا گیا۔میانوالی کا رہائشی اسلام زادہ بس سٹاپ پر موجود تھا کہ اسی دوران موٹرسائیکل سوار دو ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کر دی اور موقع سے فرار ہو گئے،زخموں کی تاب نہ لاتے اسلام زادہ موقع پر دم توڑ گیا۔

پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے منتقل کر دی اور واردات کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی،دوسری جانب سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے قتل کی واردات پر نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر کو ملزمان گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔