ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب پولیس کی حکومت سے بڑی ڈیمانڈ

پنجاب پولیس کی حکومت سے بڑی ڈیمانڈ
کیپشن: Punjab Police
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پولیس نےحکومت سے 1لاکھ 70ہزار سے زائد کی فورس  کیلئے 158ارب کے فنڈز مانگ لئے۔

رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال میں پولیس کو128 ارب کے فنڈز جاری کئے گئے تھے،پنجاب پولیس نے بڑے بجٹ کی ڈیمانڈ محکمہ خزانہ کو بھجوا دی ہے۔ تمام اضلاع، یونٹس کی ڈیمانڈ کے بعد پنجاب پولیس نے اگلے مالی سال 2022/2023 کیلئے158 ارب روپے کا بجٹ مانگ لیا ہے۔

1لاکھ 70 ہزار سے زائد کی فورس کی تنخواہوں، اخراجات، سامان کی خریداری، پٹرول سمیت دیگر اخراجات کیلئے رواں مالی سال سے8 ارب اضافی بجٹ مانگا گیا ہے۔ اگلے بجٹ کیلئے پنجاب پولیس کے ملازمین کی تنخواہوں کی مد میں سب سے زیادہ 84فیصد، پیٹرول 6فیصد جبکہ بقیہ 10فیصد سے خریداری، سکیورٹی اخراجات سمیت دیگر مدات میں مانگے گئے ہیں۔

پنجاب پولیس نے رواں مالی سال کیلئے 150 ارب مانگے، جبکہ حکومت نے 128 ارب کے فنڈز جاری کئے تھے۔ اگلے مالی سال کیلئے کتنے فنڈز جاری ہونگے فیصلہ حکومت کرے گی۔