ویب ڈیسک : رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے اُن سے چوتھی شادی کی خواہش مند خاتون کی پیشکش کو ٹھکرا دیا۔
سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر عامر لیاقت حسین نے اُن سے چوتھی شادی کی خواہش مند خاتون عالیہ شاہ کا انٹرویو شیئر کیا جوکہ اُنہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل کو دیا۔
عالیہ شاہ نامی خاتون نے کہا کہ ’میں عامر لیاقت کو اُس وقت سے جانتی ہوں جب وہ خوبصورت جوان ہوا کرتے تھے، وہ ایک ورسٹائل شخصیت ہیں جس کی وجہ سے وہ مجھے پسند ہیں۔‘خاتون نے دانیہ شاہ اور عامر لیاقت کے معاملے پر کہا کہ ’مجھے نہیں لگتا دونوں میں سے کسی نے بھی زیادتی کی ہے، یہ اُن کا اپنا ذاتی معاملہ ہے لیکن مجھے عامر لیاقت ایسے نہیں لگتے جس طرح اُنہیں دِکھایا گیا ہے۔‘
اُنہوں نے کہا کہ ’میں عامر لیاقت سے کسی قسم کی ڈیمانڈ نہیں کروں گی، میں اُن سے محبت کرتی ہوں اور پاک رشتے میں بندھ کر اُن کے ساتھ رہنا چاہتی ہوں۔ عامر لیاقت حسین نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’آپ کا شکریہ لیکن ایک تو اب میں یہاں نہیں رہتا، دوسرا آپ کہتی ہیں دل برداشتہ نہ ہوں، اصل میں مجھ سے اب جھوٹ برداشت نہیں ہوتا۔‘