عوام کی مشکلات میں اضافہ،دودھ اور دہی کی قیمت میں حیران کن اضافہ

2 Jun, 2022 | 02:56 PM

Abdullah Nadeem

سٹی 42: شہر میں مہنگائی کا طوفان بے قابو ہوگیا ۔گھی ،آئل ،اور آٹے کے بعد دودھ اور دہی کی قیمتوں میں 10 سے 20 روپے فی کلوگرام اضافہ ہوگیا ۔

 رپورٹ کے مطابق  مہنگائی میں پھنسے شہری یہ سوچنے پر مجبور ہوگئے کہ اب بچوں کو کیا پلایئں۔ شہر لاہور میں مہنگائی کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر متوسط طبقے کی آمدنی نگلنے لگا۔متوسط اور غریب طبقہ مہنگائی کے اس طوفان میں غوطے کھاتے ہلکان ہوگے مگر یہ طوفان تھم نہ سکا ۔ لاہور میں دودھ کی قیمتوں میں 10 روپے اور دہی 20 روپے فی کلوگرام مہنگا ہوگیا۔

لاہور ملک سیلرز ایسوسی ایشن کیجانب سے دودھ اور دہی کی قیمتوں میں ازخود 10 سے 20 روپے کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد دودھ 115 سے بڑھکر 125 روپے فی لیٹر اور دہی 130 روپے سے بڑھکر 150 روپے فی کلوگرام کا ہوگیا ہے شہری کہتے ہیں مخلوط سرکار انہیں کم ازکم زندہ رہنے کا حق تو دے دیں۔تبدیلی سرکار کے دور میں مہنگائی مارچ نکالنے والوں نے عوام کا بھرکس نکال دیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے بھی دودھ 110 اور دہی کی سرکاری قیمت 130 پر عمل درآمد کی بجائے چپ سادھ لی ہے اور منتظر ہیں کہ وزیراعلی پنجاب نوٹس لیں گے تو وہ کام کریں گے۔

مزیدخبریں