ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت کے سرکاری دفتر میں اسامہ بن لادن کی تصویر کیوں لگائی گئی؟

بھارت کے سرکاری دفتر میں اسامہ بن لادن کی تصویر کیوں لگائی گئی؟
کیپشن: Usama Bin Laden
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بھارت میں سرکار کی زیر سرپرستی چلنے والی کمپنی کے دفتر  میں ایک افسر نے کالعدم تنظیم القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کی تصویر لگا کر انہیں دنیا کا بہترین انجینئر قرار دے دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست اتر پردیش میں سرکار کی زیر پرستی چلنے والی پاور ڈسٹری بیوشن کمپنی کے ایک افسر نے القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کو دنیا کا بہترین جونیئر انجینئر قرار دیتے ہوئے ان کی تصویر اپنے دفتر میں آویزاں کی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اسامہ بن لادن کی تصویر پاور ڈسٹری بیوشن کمپنی ڈی وی وی این ایل کے سب ڈویژنل آفیسر (ایس ڈی او) رویندرا پراکاش گوتم کی جانب سے اپنے دفتر میں آویزاں کی گئی۔سوشل میڈیا پر اسامہ بن لادن کی تصویر اور ایس ڈی او کا بیان وائرل ہونے کے بعد متعلقہ افسر کو عہدے سے برطرف کر کے القاعدہ کے سابق سربراہ کی تصویر کو ہٹا دیا گیا۔

ایس ڈی او رویندرا پراکاش گوتم نے اپنے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں کوئی بھی شخص پسندیدہ ہو سکتا ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ اسامہ بن لادن دنیا کے بہترین جونیئر انجینئر ہیں، ان کی تصویر ہٹا دی گئی ہے لیکن میرے پاس اس کی بہت سی کاپیاں موجود ہیں۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر