غریب عوام کیلئے ایک اور مشکل، تندور مالکان نے نان روٹی کے نرخ بڑھا دیئے

2 Jun, 2022 | 12:33 PM

ویب ڈیسک:لاہور میں تندرو مالکان نے روٹی اور نان کی قیمتوں میں از خود اضافہ کر کے ایک اور مہنگائی کا بم گرا دیا، لاہور کے تندروں پر روٹی 12 روپے اور نان 18 روپے کا فروخت ہونے لگا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں تندرو مالکان نے روٹی اور نان کی قیمتوں میں از خود اضافہ کردیا، ضلعی انتظامیہ کی طرف سے خود ساختہ اضافے کو نہ روکا جا سکا، نان کی قیمت میں 5 سے 8 روپے تک اضافہ کر دیا گیا جبکہ روٹی کی قیمت میں 2 روپے ہوشربا اضافہ کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شہر کے 10 ہزار تندروں پر از خود نئی قیمتوں پر نان روٹی بیچی جا رہی ہے، انارکلی، لکشمی ،بیڈن روڈ، اندروں شہر میں روٹی 12 روپے اور نان 18روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے، پوش علاقوں جوہر ٹاؤن، ٹاون شپ، فیصل ٹاون، گلبرگ میں نان روٹی کی قیمتوں میں بھی از خود اضافہ کردیا گیا۔

واضح رہے کہ سرکاری سطح پر روٹی کی قیمت 10 روپے جبکہ نان کی قیمت 12 روپے ہے جبکہ روٹی 2 روپے ازخود اضافے کے ساتھ 12 اور نان 8 روپے اضافے کے ساتھ 18 روپے کا کر دیا گیا ہے، دکاندار کا کہنا ہے کہ فائن آٹے کے تھیلے کی قیمت 3900 روپے سے بڑھ کر ازخود 6500 روپے ہو گئی، ہم کس طرح مہنگا آٹا لیکر سستی روٹی بیچ سکتے ہیں۔

دوسری جانب روٹی نان کی از خود قیمتوں میں اضافے پر شہری پھٹ پڑے، شہریوں کا کہنا ہے کہ پہلے گندم ،اٹآ ،چینی، گھی اور اب نان، روٹی بھی مہنگی کر دی گئی

مزیدخبریں