لاہور میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی

2 Jun, 2022 | 11:53 AM

سٹی 42:لاہور کے  علاقہ  کوٹ لکھپت میں لکڑیوں کی دکان میں آتشزدگی ،ریسکیو نے ایک گھنٹہ کی کاوش کے بعد آگ پر  قابو پالیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق آگ کی لپیٹ میں آکر سپیئر پارٹس کی دکان سمیت چھ دیگر لکڑی کی دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں۔ جس نے دیکھتے ہی دیکھتے قریب لکڑی کی دیگر دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

آگ کے شعلے اور اس سے اٹھنے والا دھواں دو سے تین کلومیٹر دور تک دیکھا گیا۔ ریلوے پارک میں صبح کی سیر کرنیوالوں نے ریسکیو حکام کو آتشزدگی کی اطلاع دی، ریسکیو حکام نے ایک گھنٹہ کی کاوش کے بعد آگ پر قابو پایا۔ آتشزدگی کی وجہ سے سپیئر پارٹس کی دکان سمیت دیگر چھ سے زائد فٹ پاتھ پر قائم عارضی لکڑی کی دکانیں جل کر خاکسترہوگئیں۔ آتشزدگی کی وجہ سے پیکو روڈ پرٹریفک کی روانی متاثر رہی۔

مزیدخبریں