ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان کے متنازع بیان کیخلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع

عمران خان کے متنازع بیان کیخلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع
کیپشن: Punjab Assembly
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: عمران خان کے متنازع بیان کے خلاف پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کی جانب سے مذمتی قرارداد جمع کرا دی گئی، قرارداد میں بیان کی مذمت کرتے ہوئے سپریم کور ٹ سے بیان کا نوٹس لینے کامطالبہ کیا گیا ہے۔

پنجاب اسمبلی میں قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن سعدیہ تیمور اور سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی، قرارداد میں کہا گیاہےکہ عمران خان سوچی سمجھی سازش کے تحت ملک میں انارکی پھیلانا چاہتے ہیں۔

قرار داد میں مزید کہا گیا کہ قوم افواج پاکستان کے ساتھ ہے، بائیس کروڑ عوام عمران خان کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونے دینگے۔