ق لیگ کے سنئیررہنما کا پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان

2 Jun, 2022 | 09:59 AM

ویب ڈیسک:مسلم لیگ ق کے سینیٹر سعید الحسن مندوخیل نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعید الحسن مندوخیل نے سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی اور پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔سینیٹر سعید مندوخیل کا کہنا تھا کہ وہ چوہدری شجاعت حسین کی اجازت سے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیارکر رہے ہیں۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے وزیراعظم کے معاونِ خصوصی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔حنیف عباسی نے اعتماد کیے جانے پر وزیراعظم کا شکریہ بھی ادا کیا۔


 
 

مزیدخبریں