شاہدرہ ؛ گھر میں آگ لگنے پر میاں بیوی سمیت 3 افراد جھلس گئے

2 Jun, 2021 | 10:32 PM

M .SAJID .KHAN

(اسرار خان)شاہدرہ کے نواحی علاقہ ونڈالہ ڈیال شاہ کے ایک گھر میں آگ لگنے سے میاں بیوی سمیت تین افراد جھلس گئے ۔
 ریسکیو حکام کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ شہری فریاد کے گھر میں پیش آیا، جہاں اچانک بھڑکنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے مکان کے بیشتر حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آگ کی زد میں آ کر 50 سالہ فریاد، اس کی اہلیہ 42 سالہ ریحانہ بی بی اور 40 سالہ امجد جھلس گئے،اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جنہوں نے متاثرین کو طبی امداد کے لئے میو ہسپتال منتقل کر دیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے، دوسری جانب امدادی ٹیموں نے ایک گھنٹے کی کاوشوں کے بعد آگ پر بھی قابو پا لیا۔

مزید پڑھئے: ڈی ایچ اے؛گھر میں آگ لگنے سے جانی نقصان

واضح رہے کہ گزشتہ روزلاہور میں ڈی ایچ اے جی بلاک گھر میں آتشزدگی کے باعث جانی نقصان اور لاکھوں کا قیمتی سامان جل کرراکھ ہوگیا، آتشزدگی کے اس واقعہ میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت ساٹھ سالہ گوہر نام سے ہوئی تھی، گھرمیں آگ کیسے لگی تاحال اس بارے کوئی اطلاعات سامنے نہیں آئیں۔

یاد رہے کہ  آگ کے واقعات کی شرخ میں کمی کی بجائے اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ سے کئی بچے یتیم تو کئی ماؤں کی گودہیں اجڑ چکی ہیں، لزرہ خیز واقعات میں گھروں میں سوگ کی فضا چھاجاتی ہے اور خاندان کے اکلوتے وارث آتشزدگی کی میں لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔

دوسری جانب  پبلک مقامات پر آئے دن آتشزدگی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے اور اس صورتحال سے نمٹنے کے لئےایل ڈے نے خاص پلان تیار کیا ہے جس کے تحت پبلک مقامات پر فائر ہائیڈرنٹ نصب کئے جائیں گے، ڈی جی ایل ڈی اے آمنہ عمران کے احکامات پر سپیشل کمیٹی بھی قائم کر دی گئی ہے, صدیق ٹریڈ سینٹر کو غیر مناسب انتظامات پر نوٹس بھی جاری کر دیا گیا تھا۔

مزیدخبریں