وزیرتعلیم شفقت محمود نے تمام یونیورسٹیز کھولنے کا اعلان کردیا

2 Jun, 2021 | 08:03 PM

Malik Sultan Awan

سٹی 42: وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے سوموار 7 جون سے تمام یونیورسٹیز کھولنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمودنے  ٹویٹر پیغام میں اعلان کیا کہ پیر کے روز سے تمام یونیورسٹیاں کھل جائیں گی۔ 

قبل ازیں بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر شفقت محمود نے میٹرک اور انٹر میڈیٹ طلبہ کو خوشخبری سنا دی۔نویں اور دسویں کے لئےصرف اختیاری مضامین اورریاضی کا امتحان ہوگا۔انٹرمیڈیٹ کےبھی صرف اختیاری مضامین کا امتحان لیا جائے گا۔پریکٹیکل اور باقی مضامین کے پرچے نہیں ہوں گے۔

بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں امتحانات کے شیڈول میں بھی تبدیلی کردی گئی جس کے مطابق 10 جولائی کےبعد12ویں اورپھر10ویں جماعت کےامتحان ہوں گے۔اولیول کے طلبہ26 جولائی سے10اگست کے درمیان امتحان دیں گے۔اس کے علاوہ سوموار سے تمام یونیورسٹیز کھولنے کا بھی اعلان کردیا گیا ہے۔ 

مزیدخبریں