سٹی 42: وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے سوموار 7 جون سے تمام یونیورسٹیز کھولنے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمودنے ٹویٹر پیغام میں اعلان کیا کہ پیر کے روز سے تمام یونیورسٹیاں کھل جائیں گی۔
All universities are allowed to open from Monday https://t.co/D8SVs7CM5c
— Shafqat Mahmood (@Shafqat_Mahmood) June 2, 2021
قبل ازیں بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر شفقت محمود نے میٹرک اور انٹر میڈیٹ طلبہ کو خوشخبری سنا دی۔نویں اور دسویں کے لئےصرف اختیاری مضامین اورریاضی کا امتحان ہوگا۔انٹرمیڈیٹ کےبھی صرف اختیاری مضامین کا امتحان لیا جائے گا۔پریکٹیکل اور باقی مضامین کے پرچے نہیں ہوں گے۔
We took some important decisions today Re exams. For 9/10, exam in elective subjects plus math. For 11/12 only elective subjects. Exams pushed to after July 10 with 10 and 12 grade exams on priority. These decisions are final. No change
— Shafqat Mahmood (@Shafqat_Mahmood) June 2, 2021
بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں امتحانات کے شیڈول میں بھی تبدیلی کردی گئی جس کے مطابق 10 جولائی کےبعد12ویں اورپھر10ویں جماعت کےامتحان ہوں گے۔اولیول کے طلبہ26 جولائی سے10اگست کے درمیان امتحان دیں گے۔اس کے علاوہ سوموار سے تمام یونیورسٹیز کھولنے کا بھی اعلان کردیا گیا ہے۔