ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹریفک وارڈنز نے کمائی کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا

ٹریفک وارڈنز نے کمائی کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری)ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والےشہری ہوجائیں ہوشیار،ٹریفک وارڈنز نے دوران ڈیوٹی کمائی کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا،وارڈنز جاز کیش ڈیوائسز رکھ کر خود ہی چالان اور وصولیاں کر کے خود ہی آن لائن جمع کروانے لگے۔

تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس نے اپنی جیبیں بھر نےکا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ہوجائیں ہوشیار، کیوں کہ اب ٹریفک چالان بروقت ہوگا اور ادائیگی بھی اوقت،، ،وارڈنز ٹریفک کنٹرول کرنے کی بجائے آن لائن چالان کی وصولیاں موقع پر کرنے لگے،وارڈنز نے چالان جمع کرنے کے لئے پوائنٹس پر جاز کیش ڈیوائسز رکھ لیں۔

مزید پڑھئے: ٹریفک چالان اب جاز کیش اور ایزی پیسہ کے ذریعے جمع ہونگے

ذرائع ابلاغ کے مطابق وارڈنز خود چالان کر کے خود ہی آن لائن جرمانے جمع کرواتے ہیں،سی ٹی او کے خفیہ دورے نے وارڈنز کے آن لائن بزنس کا بھانڈا پھوڑ دیا،سی ٹی او نے ڈی ایس پیز سے بیان حلفی مانگ لئے۔

واضح رہے کہ  ٹریفک پولیس نے جاز کیش اور ٹیلی نار ایزی پیسہ کے ذریعے چالان جمع کرانے کی سہولت متعارف کروا دی ہے،چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہورکیپٹن (ر) حماد عابد کے مطابق شہری اب ایزی پیسہ اور جازکیش کے ذریعے بھی چالان جمع کروا سکیں گے،اس سے پہلے شہریوں کو  آن لائن بینکنگ اور اے ٹی ایم سے جرمانہ جمع کروانے کی سہولت دی گئی تھی،سٹی ٹریفک پولیس اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے اشتراک سے الیکٹرانک پیمنٹ سسٹم جاری کیا گیا ہے۔

اس کے استعمال سے 10روزکے دوران 12 سو سے زائد چالان ٹکٹس پر جرمانے وصول کئے جاچکے ہیں۔ سید حمادعابد کا کہناہے کہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے شہریوں کی سہولت کو یقینی بنایا جا رہا ہے، چالان کی صورت میں شہری موقع پر ہی جرمانہ جمع کروا کر کاغذات واپس حاصل کر سکتے ہیں۔

 چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او ) لاہورکیپٹن (ر) حماد عابد کا کہنا تھا کہ  مینول ورک کو کمپیوٹرائزڈ کیا جا رہا ہے, ہمارا مقصد شہریوں کےلئے آسانیاں پیدا کرنا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer