(سٹی42)رشتوں میں حساس ہمدردی اور عدم برداشت کم ہوچکا ہے جس کے باعث معمولی سی بات پر ایک دوسرے کومارنے کے منصوبے بنائے جارہے ہیں،گھروں میں بھی اس عنصر نے جنم لے لیا ہے جس کی وجہ سےلڑائی جھگڑے میں والدین کی علیحدگی سے بچوں پر منفی اثر پرتا ہے ایک ایسا ہی لڑائی کا واقعہ پیش آیا جہاں میاں بیوی لڑتے ہوئے بالکونی نے نیچے آگرے،واقعہ کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق انسانی معاشرے میں احساس پیار اور محبت کی پہلی سیڑھی کا نام ہے یہ نہ ہو تو انسان میں قربانی و ایثار کا جذبہ بھی پیدا نہیں ہو سکتا یا یوں کہا جائے کہ احساس ختم ہوجائے تو انسانیت مر جاتی ہے، انسان کو کسی بھی تکلیف کا احساس اس وقت تک نہیں ہوتا جب تک وہ خود اس تکلیف سے نا گزرے،ہم کسی انسان کو پریشان دیکھ کر اس کی مدد کرنے کے بجائے اس کو لیکچر دینا شروع ہوجاتے ہیں کہ تم نے فلاں کام غلط کیا، تمہیں فلاں کام نہیں کرنا چاہئے تھا وغیرہ وغیرہ۔
دوسری جانب اگر شادی شدہ زندگی کی بات کی جائے تو وہاں بھی اکثر لڑائی جھگڑے دیکھنے کو ملتے ہیں،ایک ایسا ہی واقعہ روس کے شہر میں پیش آیا جہاں لڑتے ہوئے میاں بیوی اپنے گھر کی بالکونی سے نیچے گرگئے، ان کے لڑنے کی ویڈیو گلی سے گزرنے والے ایک راہگیر نے بنائی اور سوشل میڈیا پر وائرل کردی، واقعہ روس کے شہر سینٹ پیٹرس برگ میں پیش آیا۔
لڑائی کرنے والے جوڑے کی وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دنوں میں کسی بات پر تکرار ہوئی اور بات ہاتھاپائی تک پہنچ گئی ایک دوسرے کو بالوں سے پکڑا اور دھکے دینے لگے جس کے نتیجے میں دنوں 25 فٹ کی بلندی سے گرپڑے، بالکونی سے گرنے پر دنوں کو کافی چوٹیں آئیں جس پر ان کو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔