سٹی 42: وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ انتہا پسندی، تمباکو نوشی اور سوشل میڈیا کے کچھ پہلو ہیں جو نوجوان نسل کو تباہ کر رہے۔ علماء مشائخ سے جمعہ کے خطبات میں ماحولیات کا ذکر کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔
نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی حافظ طاہر محمود اشرفی نے اسلام آباد میں منعقدہ تمباکو نوشی کے خلاف آگاہی سیمینار میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پوری دنیا کو اپنی نوجوان نسل کی فکر ہے،ایک وقت تھا کہ سگریٹ پینے کے بعد والدین سے ڈرا جاتا تھا لیکن اب بچے والدین کے سامنے سیگریٹ نوشی کرتے ہیں۔
انھوں نے علماء مشائخ سے جمعہ کے خطبات میں ماحولیات کا ذکر کرنے اور ماحول کو بہتر بنانے کے خطبات کی اپیل کی۔جمعہ کے خطبات میں سگریٹ نوشی کی حوصلہ شکنی کے حوالے سے بیان دیے جائیں گے۔طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ پاکستان کی آبادی کا صحیح تناسب بھی نکالنے کی ضرورت ہے، وزیراعظم عمران خان ملک کی نوجوان نسل کے حوالے سے فکرمند ہیں، وقت کی ضرورت ہے کہ کورونا وائرس کی وبا سے بچاؤ پر آگاہی دی جائے،تمام علماء سے گزارش ہے کہ جمعہ کے خطبات میں ویکسینیشن لگوانے اور ماحولیات پر بیان دی جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خدا کا واسطہ ہے کہ ویکسینیشن لگوا لو تاکہ تمہارے لیے بیت اللہ کے دروازے بھی کھل جائیں۔