ریما خان کی ایک اور ٹک ٹاک ویڈیو وائرل

2 Jun, 2021 | 04:13 PM

ویب ڈیسک : پاکستان کی معروف اداکارہ ریما خان کی نئی ٹک ٹاک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی دھوم مچ گئی ،ریما خان کی نئی ٹک ٹاک ویڈیو  کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کےمطابق  اداکارہ ریما خان سے اُن کے مداح اور فاورلز  بے تحاشہ محبت کرتے ہیں جس کا اندازہ اُن کی ہر پوسٹ پر آنے والے لائیکس اور کمنٹس سے لگایا جا سکتا ہے۔ریمان خان کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر ایک ٹک ٹاک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں وہ بیرون ملک سڑک کنارے اپنے خوبصورت لمبے گھنے بال لہراتے ہوئے چہل قدمی سے محظوظ ہو رہی ہیں۔

ریما خان کی اس ٹک ٹاک پر سجاد علی کا ایک خوبصورت  گانا ’ لگایا دل بہت پر دل لگا نہیں‘ بھی سنا جا سکتا ہے۔ویڈیو کے کمنٹ باکس میں  اداکارہ کے مداحوں نے اُن کے بالوں کی خوبصورتی کا راز بھی پوچھا ہے۔

  واضح رہے کہ ریما خان نےاس سے قبل سوشل میڈیا پر اپنی دو ویڈیوز شیئر کی تھیں جن پر مداحوں کی جانب سے اُن کے لباس پر شدیدتنقید کی  گئی۔

مزیدخبریں