پہلی سے آٹھویں جماعت تک کے امتحانات کا حتمی شیڈول تیار

2 Jun, 2021 | 03:19 PM

Sughra Afzal

(جنید ریاض) بس بہت ہوگئیں موجیں، طلبا تیاری پکڑلیں، سرکاری سکولوں میں امتحان 18 جون سے شروع ہونگے، امتحانات کا سلسلہ 30 جون تک جاری رہے گا۔

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے لاہور سمیت پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں کے طلبا کے امتحانات لینے کیلئے حتمی شیڈول تیار کرلیا، امتحانات کا آغاز 18 جون سے ہوگا، پہلی جماعت سے آٹھویں جماعت تک کے طلبا کا امتحان لیا جائے گا، پیک 6 مضامین کے امتحان کیلئے سوالیہ پیپر فراہم کرے گا۔

شیڈول کے مطابق مضامین میں انگریزی، اردو، حساب، کمپیوٹر، سائنس اور معاشرتی علوم کا پیپر شامل ہے، امتحانات کا سلسلہ 30 جون تک جاری رہے گا،10 جولائی کو نتیجہ کا اعلان کیا جائے گا جبکہ طلبا کا نیا تعلیمی سال یکم اگست 2021 سے شروع ہوگا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزارت تعلیم میں بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس آج ہوگا،جس میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے انعقاد کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا،  اس کے علاوہ تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ بھی آج ہی کے اجلاس میں کیا جائےگا۔

واضح رہے کہ 24 مئی کو ہونے والے وزرائے تعلیم کے اجلاس میں امتحانات کے انعقاد کا حتمی فیصلہ کیا گیا تھا، تمام صوبائی وزرائے تعلیم نے رائے دی تھی کہ اس سال کسی بھی طالب علم کو امتحان کے بغیر اگلی کلاس میں پرموٹ نہ کیا جائے۔

مزیدخبریں