سٹی42: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے رہنما مسلم لیگ(ق)چودھری مونس الہٰی کی قیادت میں وفد کی ملاقات،وزیر اعلیٰ عثمان بزدارکاکہناتھا کہ اتحادی جماعت کو ساتھ لیکر چل رہے ہیں، فیصلہ سازی کےعمل میں مسلم لیگ (ق) کو شریک کیا گیاہے۔
تفصیلات کےمطابق ایوان وزیراعلیٰ میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سےرہنمامسلم لیگ(ق)چودھری مونس الہٰی کی قیادت میں وفدنےملاقات کی ، باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ مسلم لیگ(ق)کے وفد میں ایم این اےسالک حسین،صوبائی وزرا عمار یاسر اور محمد رضوان شامل تھے۔ پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلیٰ پنجاب بھی اس موقع پر موجود تھے۔
وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے، موجودہ حالات میں انتشار کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ افراتفری پھیلانے کی کوشش کرنے والے عناصر دشمن کے ایجنڈے پر چل رہے ہیں، مایوسی کا شکار اپوزیشن عوام کو گمراہ نہیں کرسکتی۔وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکامزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ(ق)ہماری اتحادی ہےاوراتحادیوں کےساتھ تعلقات پہلے سے زیادہ مضبوط ہیں ، اتحادی جماعت سے بہترین ورکنگ ریلیشن شپ ہے۔
رہنما مسلم لیگ(ق)مونس الہٰی کا کہنا تھا کہ عوام کومزید سہولتیں فراہم کرنے کیلئے مل کر کام جاری رکھیں گے ملکر عوامی خدمت کرتےرہیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا نصب العین صرف عوام کی خدمت ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج کا اعلان خوش آئند ہے -