ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پٹواری اور ایکسائز انسپکٹر رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

 پٹواری اور ایکسائز انسپکٹر رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار
کیپشن: Bribe
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: اینٹی کرپشن نے دو پٹواریوں اور ایک ایکسائز انسپکٹر کو شہریوں سے رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

اینٹی کرپشن لاہور ریجن بی نے بلڈنگ پٹواری محمد اکمل کو رشوت لیتے پکڑلیا،  اکمل پٹواری کو دس ہزار روپے رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔  اسسٹنٹ ڈائریکٹر شیخوپورہ عاصمہ انجم نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے ہمراہ شیخوپورہ میں ٹریپ ریڈ کیا۔ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب اکمل پٹواری سے نشان زدہ نوٹ برآمد کرکے تھانہ اینٹی کرپشن شیخوپورہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

سرکل آفیسر اوکاڑہ نے ٹریپ ریڈ کرکے اسلم پٹواری کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا، اسلم پٹواری سے نشان زدہ پندرہ ہزار روپےبرآمد کرلئے گئے۔ ملزم اسلم پٹواری کے خلاف تھانہ اینٹی کرپشن اوکاڑہ میں مقدمہ درج کرکے ملزم کو حوالات میں بند کردیا گیا۔ سرکل آفیسر اوکاڑہ نے ایکسائز انسپکٹر عابد شاہین کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا،  ملزم عابد شاہین سے نشان زدہ دس ہزار روپے برآمد کر لئے گئے۔

ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب ایکسائز انسپکٹر عابد شاہین کے خلاف تھانہ اینٹی کرپشن پاکپتن میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایکسائز انسپکٹر کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی موجودگی میں سرکل آفیسر ندیم اقبال نے گرفتار کیا، ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر میں کرپٹ سرکاری ملازمین کے خلاف بلاامتیاز کاروائیاں جاری ہیں۔ 

Malik Sultan Awan

Content Writer