تبدیلی سرکار کا حکومتی ارکان، ٹکٹ ہولڈرز کو نوازنے کا فیصلہ

2 Jun, 2021 | 01:13 PM

Sughra Afzal

لوئر مال (راؤ دلشاد) بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں یا ناراض رہنماؤں کو راضی کرنے کی کوشش، حکمران جماعت کا قومی و صوبائی حلقوں کے ٹکٹ ہولڈرز کو نوازنے کا فیصلہ، ایک ارب 28 کروڑ کی ترقیاتی سکیمیں طلب، سمری ایوان وزیر اعلیٰ کو ارسال کر دی گئی۔

سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کے حلقہ پی پی 162 کو ترقیاتی سکیموں کیلئے 4 کروڑ 9 لاکھ ، این اے129 کے لئے7 کروڑ9 لاکھ روپے کے فنڈز دیئے جائیں گے، صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد کو 7 کروڑ 9 لاکھ، سینیٹر اعجاز چودھری کو ترقیاتی کاموں کیلئے 7 کروڑ 9 لاکھ، ملک ظہیر عباس کو 7 کروڑ 9 لاکھ، ہمایوں اخترخان کو 7 کروڑ 9 لاکھ روپے کے فنڈز دیئے جائیں گے۔

چودھری اعجاز احمد ڈیال کو 7 کروڑ 9 لاکھ، ٹکٹ ہولڈر جمشید اقبال چیمہ، محی الدین دیوان، خالد محمود، عبدالکریم، چودھری منشا سندھو، یوسف علی، بلال اسلم اور شعیب صدیقی کو چار چار کروڑ سے زائد کے فنڈز دیئے جائیں گے۔ ٹکٹ ہولڈر محمد افتخار، محمد ارشاد ڈوگر، چودھری محمد اصغر، زبیر نیازی، آجاسم شریف کو حلقوں میں ترقیاتی کاموں کے لئے فی کس چار چار کروڑ سے زائد کے فنڈز ملیں گے۔

حمزہ شہباز سے شکست کھانے والے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر ملک زمان نصیب کو پی پی 146 کے لئے 4 کروڑ 9 لاکھ سے زائد کے فنڈز دیئے جائیں گے۔

مزیدخبریں