علی رامے:پنجاب حکومت وکلاء پر مہربان ,آئندہ بجٹ میں وکلاکےچیمبرز کی تعمیر کا منصوبہ شامل کرلیا گیا,چیمبرزکی تعمیرکیلئے50کروڑروپے دیئے جائیں گے.
تفصیلات کےمطابق آئندہ بجٹ میں وکلاکےچیمبرز کی تعمیر کا منصوبہ شامل کیا گیا ہے،وکلا کےچیمبرزکی تعمیرکیلئے50کروڑروپے دیئے جائیں گے جبکہ عدلیہ کے90منصوبوں کیلئے4ارب23کروڑ63لاکھ مختص کرنیکی تجویز ہے، لاہور ہائیکورٹ میں مختلف تعمیراتی اخراجات کیلئے50کروڑکاتخمینہ لگایا گیا ہے،نئے ایڈمن بلاک کیلئےپلاننگ بورڈسے17کروڑروپے کامطالبہ کیا گیاہے جبکہ عدالتوں میں سکیورٹی انتظامات کیلئے5کروڑ80لاکھ روپے اورہائیکورٹ کی عمارت کی تزئین و آرائش کیلئے1کروڑ75لاکھ مختص کرنیکی سفارش جبکہ لاہور ہائیکورٹ اورجی اوآر میں ججز کیلئےکمروں کی تعمیرکیلئے5کروڑ مختص کرنیکی تجویز پیش کی گئی ہے۔
پنجاب حکومت وکلاء پر مہربان ہوگئی
2 Jun, 2021 | 01:00 PM