ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیلیفورنیا اور پنجاب کو سسٹر سٹیٹ قرار دینے کا فیصلہ

Punjab-California
کیپشن: Punjab-California
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) امر یکی ریاست کیلیفورنیا اور پنجاب کو سسٹر سٹیٹ قرار دینے کا فیصلہ، کیلی فورنیا اسمبلی گیلری میں گور نر چودھری محمد سرور کی موجودگی میں بل بھی پیش کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا اور پنجاب کو سسٹر سٹیٹ قرار دینے کا بل کیلیفورنیا اسمبلی میں پیش کردیا گیا، کیلیفورنیا اسمبلی کے تمام پارلیمانی لیڈرز نے بل کی حمایت کی ہے، کیلیفورنیا نے پنجاب میں صحت اور تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں اصلاحات کیلئے تعاون کا اعلان بھی کیا، بل گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کے ریاست کیلیفورنیا اسمبلی کے دورے کے دوران پیش کیا گیا۔

 سپیکر کیلیفورنیا اسمبلی اور دیگر ممبران کی جانب سے گورنر پنجاب چودھری محمدسرور کا بھر پور استقبال کیا گیا، گورنر پنجاب کے ہمراہ قونصل جنرل لاس اینجلس عبد الجبار اور ڈیموکرٹیک رکن آصف محمود بھی موجود تھے۔

گورنر پنجاب نے کیلیفورنیا اور پنجاب کو سسٹرسٹیٹ قرار دینے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا  کہ دونوں صوبے ایک دوسرے کی تجربات سے بھر پور فائدہ حاصل کر یں گے۔

 

Sughra Afzal

Content Writer