صوبائی وزیر لیبر نے محکمہ کو پیپر لیس  بنانے کاٹاسک سونپ دیا

2 Jun, 2021 | 12:25 PM

سٹی 42: صوبائی وزیر لیبر عنصر مجید خان کی زیر صدارت اجلاس,صوبائی وزیر کی لیبر کالونیوں میں واقع خستہ حال عمارتوں سے متعلق رپورٹ مرتب کرنے  اور  4 ماہ میں محکمہ کو مکمل طور پو آٹومیٹ اور پیپر لیس  بنانےکی ہدایت۔

 تفصیلات کےمطابق  صوبائی وزیر لیبر عنصر مجید خان کی زیر صدارت اجلاس میں  محکمانہ کارکردگی  کا جائزہ لیا گیا،صوبائی وزیر عنصر مجید خان نے لیبر کالونیوں میں واقع خستہ حال عمارتوں سے متعلق رپورٹ مرتب کرنے  اور  4 ماہ میں محکمہ کو مکمل طور پو آٹومیٹ اور پیپر لیس  بنانےکی ہدایت دی۔

اجلاس میں  سیکرٹری لیبر احمد جاوید قاضی، ایڈیشنل سیکرٹری حامد ملہی، وائس کمشنر پنجاب سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشن چودھری محمدارشد،ڈی جی لیبر فیصل ظہور، سیکرٹری پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ سمیت دیگر افسران  شریک تھے۔

اجلاس میں سوشل سکیورٹی اسپتال ساہیوال کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ کیا گیا جبکہ ساہیوال میں نئی انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کے باعث اسپتال میں 15 بیڈز کا اضافہ کیا جائےگا۔گھریلو ملازمین کے حوالے سے آئندہ مالی سال میں سروے کروانے کا فیصلہ گیا۔صوبائی وزیر کی سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشن، لیبر ویلفیئر اور ورکرز ویلفیئر کا ڈیٹا لنک کرنے کی ہدایت کی۔صوبائی وزیر نے ایک سال کے دوران ٹیکنالوجی کی مدد اے 50 ہزار سے زائد انسپیکشنز کرنے پر محکمہ کی کارکردگی کو سراہا۔ہر ضلع کے افسران کی کارکردگی کے حوالے سے رپورٹ مرتب کی جائے۔ویژن زیرو پروگرام کے تحت کارخانوں اور فیکٹریوں میں حادثات کی روک تھام کیلئے ایس او پیز پر سختی سے عمل کروایا جائے۔

صوبائی وزیر لیبر عنصر مجید خان  کا کہناتھا کہ وزارت محنت نے مزدوروں کے حقوق کی حفاظت کیلئے گزشتہ ڈھائی سال میں ضروری قانون سازی کی۔محکمہ لیبر مزدوروں کے حقوق کا محافظ اور انکے پیسے کا امین ہے۔مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کے ساتھ آجر اور آجیر کے درمیان بہتر تعلق قائم رکھنے کیلئے افسران اپنا کردار ادا کریں۔صوبائی وزیر نے محکمہ کو ڈیجیلائز کرنے کیلئے تمام امور 4 ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ سیکرٹری احمد جاوید قاضی کے مطابق ٹیلنٹ سکالرشپ کیلئے درخواستیں آن لائن موصول ہو رہی ہیں،اب تک 5ہزار899 طلباء نے آن لائن رجسٹریشن کروائی ہے۔ٹیلنٹ سکالرشپ کیلئے 3148 آن لائن درخواستیں موصول ہوئیں۔

مزیدخبریں