(زاہد چوہدری) کورونا کے وار جاری ہیں،مہلک وائرس مزید قیمتی زندگیاں نگل گیا جبکہ نئے مریضوں کا بھی انکشاف ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کورونا سے اموات میں کمی ضرور ہوئی ہے لیکن یہ سلسلہ تھما نہیں ،شہر میں مہلک وائرس مزید 14 قیمتی زندگیاں نگل گیا جبکہ لاہور میں کورونا وائرس کے 157 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ہسپتالوں میں مجموعی طور کورونا کے 242 کنفرم اور 205 مشتبہ مریض زیر علاج ہیں،کورونا میں مبتلا 111 مریضوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا ہے۔
ملکی مجموعی صورتحال کی بات کی جائے تو موذی وبا کورونا وائرس کے باعث پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید80افراد انتقال کر گئے جبکہ کورونا مریضوں کے1ہزار843 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد شمار میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 20 ہزار930 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ21 ہزار 824 ہے۔ ایکٹو کیسز کی تعداد 57 ہزار336ہے اور 8 لاکھ 44 ہزار 638 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار39افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ صوبہ سندھ میں 5 ہزار39، صوبہ خیبرپختونخوا 4 ہزار 79، اسلام آباد 762، گلگت بلتستان 107، صوبہ بلوچستان میں 280اور آزاد کشمیر میں 544 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔