(حسن خالد)ٹک ٹاک پر مزاحیہ اور تفریحی ویڈیوز تو وائرل ہوتی ہی رہتی ہیں لیکن گزشتہ کچھ عرصے سے ٹک ٹاک پر چند نوجوان اسلحے کی نمائش بھی کرتے پھرتے ہیں جس سے معاشرے میں بے چینی پھیلتی ہے۔
پولیس نے ٹک ٹاک پر اسلحے کی نمائش کرنے والا ایک اور ملزم گرفتار کر لیا ہے،شفیق آباد پولیس نے ویڈیو وائرل ہونے پر فوری کارروائی کی ۔ملزم نے اسلحہ لہرانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تھی۔ملزم شان سے ناجائز اسلحہ پسٹل ، گولیاں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
دوسری جانب ایس پی کینٹ صاعد عزیز کی ہدایت پر متحرک گینگز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ڈیفنس سی پولیس نے کاروائی کے دوران03رکنی متحرک ڈکیت گینگ گرفتار کیا ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں سرغنہ حماس عرف حماسی، علی محمد اور شہر یار شامل ہیں ۔ملزمان کے قبضہ سے پسٹل، ریوالور ،3 موٹر سائیکلیں,3موبائل فون اور نقدی برآمد کر لی گئی ہے۔ایس ایچ او ڈیفنس سی کے مطابق ملزمان پوش علاقوں میں واردات کرتے اور فرار ہو جاتے تھے۔ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں، دوران تفتیش ملزمان نے متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔