بجلی کی لوڈشیڈنگ پر نیپرا اور وزارت پاور ڈویژن میں اختلاف سامنے آگئے

2 Jun, 2021 | 08:16 AM

کوئنز روڈ (شاہد ندیم سپرا) صوبائی دارالحکومت لاہور میں بجلی کی لوڈشیڈنگ پر نیپرا اور وزارت پاور ڈویژن میں اختلاف سامنے آ گئے، نیپرا نے لائن لاسز کی بنیاد پر لاہور میں لوڈشیڈنگ کو غیر قانونی قرار دیدیا۔

 رپورٹ کے مطابق نیپرا قوانین کے تحت لاہور کو بجلی کی لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیا جا سکتا ہے تاہم وزارت پاور ڈویژن کی پالیسی پر لاہوریوں کو لوڈشیڈنگ برداشت کرنا پڑتی ہے۔ 

وزارت پاور ڈویژن نے بجلی چوری والے علاقوں میں زیادہ لوڈشیڈنگ کی پالیسی دے رکھی ہے لیکن یپرا قوانین کے مطابق این ٹی ڈی سی کی ہدایت پر لیسکو 30 فیصد لوڈشیڈنگ کر سکتی ہے۔

 وزارت پاور ڈویژن کی لائن لاسز کی پالیسی کی وجہ سے بجلی چوروں کیساتھ عام صارفین کو بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ بھگتنا پڑتی ہے۔

مزیدخبریں