ڈاکوؤں سے فائرنگ کا تبادلہ، سینے میں گولی لگنے سے کانسٹیبل شہید

2 Jun, 2021 | 09:18 AM

Imran Fayyaz

(حسن خالد)تھانہ سندر کی حدود میں ملتان روڈ پر موہلنوال اڈا کے قریب دوران واردات ڈاکوؤں اور سندر پولیس کے فائرنگ کے تبادلے میں کانسٹیبل شہید ہو گیا۔

  پولیس  ذرائع کے مطابق مراکہ ملتان روڈ پر ڈاکو واردات کرنےمیں مصروف تھے کہ راہگیر نے واردات کے حوالے سے 15 پر پولیس کو اطلاع دی۔ اطلاع ملتے ہی سندر پولیس کے جوان دوران واردات ہی موقع پرپہنچ گئے۔اس دوران ڈاکوؤں اور سندرپولیس میں فائرنگ کاتبادلہ ہواجس میں قیصرنامی پولیس ملازم  سینے میں گولی لگنے سےشہید ہوگیا ۔

شہید کانسٹبل قیصر مانگامنڈی کے نواحی علاقے گاؤں چاہ تمولی کا رہائشی ہے۔   پولیس  ذرائع کے مطابق  شہید ہونے والے کانسٹیبل کا باپ بھی کچھ عرصہ قبل داتا دربار لاہور بم دھماکے میں شہید ہوا تھا۔سندر پولیس نے شہید کانسٹیبل کی ڈیڈ باڈی کو پوسٹ مارٹم کیلئے لاہور جناح ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ اے ایس پی سرکل رائیونڈ حسیب جاوید میمن کے مطابق نامعلوم ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلئے مزید تحقیقات جاری ہے۔

مزیدخبریں