(ویب ڈیسک) انٹرنیٹ اور ٹیکنالوجی کے بہت سے فوائد ہیں دور حاضر میں انسان اس سے استفادہ کر رہا ہے لیکن جہاں انٹرنیٹ کے بہت سے فوائد ہیں وہیں اس کے کچھ نقصانات بھی ہیں جس کے ذمہ داری شاید ہم خود ہی ہیں۔
کمپیوٹر آنے سے قبل بڑے ہی نہیں بچوں کا رجحان بھی کرکٹ،ہاکی اور ان جیسی دوسری سرگرمیوں کی طرف تھا لیکن انٹرنیٹ اور کمپیوٹر نے ہمارے رجحانات یکسر تبدیل کر دیے ہیں۔چند سال قبل جب انٹرنیٹ کا استعمال خاص وعام میں پھیلنے لگا اور اس سے منسلک آلات جیسے سمارٹ فون، لیپ ٹاپ وغیرہ لوگوں میں مشہور ہونے لگے۔ انٹرنیٹ کی ستائش کرنے والے اکثر حضرات اس کے نقصانات اور اُس کے منفی گوشوں پر سنجیدگی کے ساتھ غور نہیں کرتے۔
ایک تحقیق میں والدین اور بچوں کو بتایا گیا ہے کہ وہ انٹر نیٹ ٹیکنالوجی کو سکول کےدنوں میں ایک گھنٹہ اور ویک اینڈ پر چار گھنٹے تک استعمال کرسکتے ہیں۔ تحقیق میں بچوں کے انٹرنیٹ کے رجحان اور استعمال کا جائزہ لیا گیا جس میں سوشل میڈیا یا تفریحی ویڈیو گیمز شامل تھا۔ محققین نے والدین کو آگاہ کیا کہ سکول جانے والے دنوں میں بچوں کو ایک گھنٹے سے زیادہ یہ تفریحی یا ٹیکنالوجی استعمال نہ کرنے دیں۔
تحقیقی ٹیم کے سربراہ اور اسسٹنٹ پروفیسر، سکول آف سوشل ورک اینڈ ریسرچ ایسوسی ایٹ، ویوین (وین لی) انتھونی کے مطابق انٹر ایکٹو ٹیکنالوجی زیادہ تر بچوں میں تعلیمی رسائی کے بہترین نتائج کے حصول اور دیگر مثبت سرگرمیوں کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔