بیس بال چیمپیئن شپ کیلئے کھلاڑیوں کی ٹریننگ شروع

2 Jun, 2020 | 11:29 PM

Arslan Sheikh

( وسیم احمد ) انڈر 18 ایشین بیس بال چیمپیئن شپ کیلئے کھلاڑیوں کی ٹریننگ شروع، چیمپیئن شپ رواں سال 6 سے 12 ستمبر تک تائیوان میں کھیلی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق انڈر 18 ایشین بیس بال چیمپیئن شپ میں پاکستان سمیت ایشیائی ممالک کی ٹاپ آٹھ رینکنگ کی ٹیمیں حصہ لیں گی، جن میں جاپان، کوریا، تائیوان، چین، ہانگ، فلپائن اور سری لنکا شامل ہیں۔ پاکستان بیس بال فیڈریشن کی ہدایت پر تاحال کھلاڑی اپنے گھروں اور کلبوں میں ٹریننگ کر رہے ہیں۔

پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر سید فخر شاہ کا کہنا ہے کہ حکومتی اجازت کے بعد ایشین چیمپین شپ کے لئے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ لگایا جائے گا۔ اگر پاکستان ایونٹس میں شرکت نہیں کرتا تو عالمی رینکنگ پر فرق پڑے گا۔

ادھر سپورٹس بورڈ پنجاب کے نئے کوچز اور تحصیل افسران کا آن لائن تربیتی کورس ایک ہفتے کے لئے ملتوی کردیا گیا۔

سپورٹس بورڈ پنجاب نے آن لائن تربیتی کورس افسران کی مصروفیات کے باعث ملتوی کیا۔ کورس میں سیکرٹری سپورٹس احسان بھٹہ، ڈی جی سپورٹس عدنان ارشد اولکھ، ڈائریکٹر ایڈمن جاوید چوہان، ڈائریکٹر سپورٹس پنجاب حفیظ بھٹی سمیت سپورٹس سائنسز کے دیگر پروفیسرز نے لیکچرز دینگے۔

سپورٹس بورڈ پنجاب کا آن لائن کورس اب آٹھ سے گیارہ جون تک ہوگا۔ کورس میں نئے بھرتی ہونے والے کوچز اور تحصیل افسران کو کھیلوں کی سرگرمیوں سمیت دیگر امور پر آگاہی دی جائے گی۔

مزیدخبریں