کالجوں میں لیکچررز کی بھرتیوں کا فیصلہ

2 Jun, 2020 | 10:36 PM

Arslan Sheikh

( اکمل سومرو ) محکمہ ہائیر ایجوکیشن کا سرکاری کالجوں میں لیکچررز کی خالی آسامیوں پر بھرتی کا فیصلہ، ڈی پی آئی کالجز سے خالی آسامیوں کی تفصیلات مانگ لی گئیں۔ 

لاہور سمیت صوبے کے سرکاری کالجوں میں لیکچررز کی بھرتیوں کیلئے محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے ڈی پی آئی کالجز کو کل تین جون تک فہرستیں مرتب کرنے کی ہدایات کی ہیں۔

 کالجوں میں خالی آسامیوں کی فہرست کی تفصیلات ڈی پی آئی کالجز مرتب کرے گا۔ محکمہ ہائیر ایجوکیشن خالی آسامیوں پر بھرتیوں کیلئے پنجاب پبلک سروس کمیشن کو سفارشات ارسال کرے گا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ تمام ڈویژن کے ڈائریکٹر کالجز نے اپنے متعلقہ کالجوں میں لیکچررز کی آسامیوں سے متعلق تفصیلات ڈی پی آئی کالجز کے دفتر جمع کرا دی ہیں۔ ڈی پی آئی کالجز کل تین جون کو یہ تفصیلات محکمہ کو جمع کروائے گا۔        

مزیدخبریں