ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دودھ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن

دودھ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عمران یونس ) پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ملاوٹی دودھ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن، لاہور قصور روڈ پر پوری رات ناکہ بندی کی گئی، 5200 لیٹر مضر صحت دودھ تلف کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطاببق  فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں کی جانب سے دودھ بردار گاڑیوں میں موجود 13 ہزار 400 لیڑ دودھ کی چیکنگ کی گئی۔ موقع پر کیے گئے ٹیسٹ فیل ہونے پر 5 ہزار 200 لیٹر دودھ تلف کردیا گیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق ضائع کیے گئے دودھ میں یوریا اور پانی کی ملاوٹ پائی گئی۔ دودھ کی مقدار میں اضافے کے لیے آلودہ پانی اور کیمیکلز کی ملاوٹ سنگین جرم ہے۔

عرفان میمن کے مطابق ملاوٹی اور ناقص دودھ کا استعمال متعدد بیماریوں کا باعث بنتاہے۔ پنجاب بھر میں شہروں کے داخلی راستوں پر ناکہ بندی کرکے دور دراز کے علاقوں سے آنے والے دودھ کی روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کی جا تی ہے۔

عوام سے گزارش ہے کہ دودھ میں ملاوٹ کرنے والوں کی نشاندہی کریں۔ عرفان میمن کا کہنا تھا کہ کسی بھی شکایت کی صورت میں پنجاب فوڈ اتھارٹی فیس بک، موبائل اپلیکیشن، ویب سائٹ یا ہیلپ لائن 080080500 پر اطلاع دیں۔