طلاق نے خاتون کو ارب پتی بنادیا

2 Jun, 2020 | 11:25 AM

Azhar Thiraj

سٹی 42: طلاق مرد اور عورت کیلئے ایک تکلیف دہ عمل ہے لیکن یہ تکلیف دہ عمل کبھی کبھی  خواتین کو امیر بنا جاتا ہے اور مردوں کا کنگال کردیتا ہے،ایسا ہی ایک واقعہ چین میں پیش آیا ہے ۔ جس  میں طلاق کے  بعد خاتون  ارب پتی بن گئی اور امیر ترین افراد کی فہرست میں بھی شامل ہوگئی۔


غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق معروف کمپنی کے مالک نے 16 کروڑ سے زائد کے شیئرز طلاق کے بعد اپنی سابقہ بیوی کے نام کیے۔16 کروڑ سے زائد کے شیئرز طلاق کے بعد اپنی سابقہ بیوی کے نام کرنے کے بعد یہ ایشیا کی مہنگی ترین طلاق ہے۔چین کی اس معروف کمپنی کے مالک وہ ہیں جو کورونا وائرس کے لیے ویکسین تیار کررہی ہے۔

کمپنی کے مالک نے اپنی بیوی یوان کو طلاق دی جس کے بعد ان کے اثاثوں کی مالیت 6 ارب 50 کروڑ ڈالر سے 3 ارب 10 کروڑ ڈالر پر پہنچ گئی۔

خیال رہے کہ اس طلاق کو ایشیا کی مہنگی ترین طلاق کہا جارہاہے جب کہ دنیا کی مہنگی ترین طلاق امیزون کے مالک جیف بیزوس کی ہے۔ امیزون کے مالک جیف بیزوس نے طلاق کے بعد اپنی بیوی کو 48 ارب ڈالر دیے تھے، جس سے ان کی بیوی دنیا کی چوتھی امیر ترین خاتون بن گئی تھیں۔اس سے قبل امریکا میں مائیکرو سافٹ کمپنی کے بانی بل گیٹس اور ان کی اہلیہ، امریکی ارب پتی وارن بافٹ نے سنہ 2010ء میں ایک مہم شروع کی تھی جس میں ارب پتی لوگوں سے اپنی دولت فلاحی کاموں پر صرف کرنے کامطالبہ کیا گیا تھا۔ طلاق سے قبل جیف بیزوس کی دولت ایک کھرب 40 ارب ڈالر بتائی جاتی ہے ۔

 دیگر مہنگی ترین طلاقوں میں ایلک ولڈاور جائسلن، روپرٹ مرڈاک اور ماریہ ٹورو، برنی ایکلسٹون اور سلاویکا ، اسٹیو اور الین وائن، ہارلڈ ہیم اور سواین آرنال ، عدنان خشوگی اور سندرا ڈالی ، ڈمتری ریبولوف اور علینہ ، کریگ میککا اور ونڈی ، مل جبسن اور روبائن مور کی طلاقیں شامل ہیں۔

مزیدخبریں